حکومت کا پیمرا اور پریس کونسل ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن، پیمرااور پریس کونسل کو ختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیمرااورپریس کونسل کوختم کرکےپاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔
حکومت ملک کے بڑے مسائل کی جانب توجہ دے رہی ہے ، وزیر اعظم اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں تشریف لائے ،نوازشریف نے بطور وزیراعظم سینیٹ میں کبھی قدم نہیں رکھاتھا ۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے