آصف زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت منظور

کراچی کی بینکنک کورٹ نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو3ستمبر تک بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا اور اسی سلسلہ میں آصف زردای بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئےجہاں عدالت نے 20 لاکھ روپے کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کی۔
بینک کورٹ آمد کے موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ ہیلی کاپٹر میں نہیں آئے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کچھ دیر رکیں میں ہیلی کاپٹر میں واپس آتا ہوں۔
صحافی نے سوال کیا کہ صدر پاکستان کون بنےگا جس پر انہوں نے کہا کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے، ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کو یقین ہے کہ اعتراز احسن صدر پاکستان بنیں گے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ اعتزاز احسن صدر بنیں۔