نواز ، مریم اور صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ودیگر کی سزاوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایاگیا کہ نیب آرڈیننس بننے کے 120 روزبعد غیر موثر ہو گیا تھا۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ18ویں ترمیم کے بعد بھی نیب آرڈیننس اپنی جگہ موجود ہے ۔
عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔