منصب منزل نہیں منصب تو ہاتھ میں آجاتے ہیں،مولانافضل الرحمان

کوئٹہ: سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مل جل کر جمہوری سفر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،منصب تو ہاتھ میں آجاتے ہیں اور افراد وزیراعظم، صدر بھی بنتے رہے ہیں۔

کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ملک میں جمہوری ادارے مستحکم ہونے چاہئیں،

مولانافضل الرحمان  نے کہا کہ گستاخانہ خاکےاظہار رائے کی آزادی نہیں امت مسلمہ کی دل آزاری ہے،امت مسلمہ اورپاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں جن کے احتجاج کے باعث گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کومنسوخ کیا گیا،انہوں نے کہاکہ مغربی دنیا کو پیغام دیتا ہوں کہ امت مسلمہ کی دل آزاری سے باز رہے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہاکہ اصل تبدیلی تو وہ ہوگی جب وزیراعظم عمران خان اور صدرمولانا فضل الرحمان ہوں،انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں عمران خان اورفضل الرحمان ایک ہی چبوترے پر کھڑے ہوکرسلامی لیں،اسی لئے اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ  صدارتی امیدوار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔