لاہور:لاہورجنرل اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کاصوبائی وزیرِصحت ڈاکٹریاسمین راشد نےنوٹس لیتے ہوئے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تشدد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انکوائری میں گارڈز کی طرف سے زیادتی ثابت ہو گئی تو سخت کارروائی ہو گی، محکمہ صحت کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جنرل اسپتال کے سیکیورٹی گارڈز نے مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود خواتین پر بھی بے تحاشا تشدد کیا تھا لیکن اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔