نواز شریف اورانکی فیملی نےسرکاری خرچ پراربوں روپےکےدورےکیے،فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف نے اربوں روپے کے غیرملکی دورے کیے، ان کی فیملی نے بھی سرکاری خرچ پر اربوں روپے کے دورے کیے،

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں نے62 لاکھ 30ہزار روپے کاہیلی کاپٹر سے سفر کیا ،مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بل کے لئے نوٹس بھیجا جارہاہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہناتھاکہ نوازشریف کے فضائی سفرکے اخراجات اربوں روپے ہیں جبکہ پورے شریف خاندان کے سفری اخراجات اربوں روپے تھے، حسن ،حسین اورمریم نوازبھی سرکاری خرچ پرسفرکرتے رہے،ہم نے ہیلی کاپٹراخراجات کی تحقیقات کی ہیں،تاہم سفری اخراجات کا بل نواز شریف کو بھیجا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ انتخابی نتائج آرٹی ایس کے ذریعے آرہے تھے، پتہ چلا کہ آر ٹی ایس نے کام چھوڑ دیا اور اس پر بہت احتجاج بھی ہوا،

انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ انتخابی نتائج پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے،انتخابی نتائج آرٹی ایس کے ذریعے آرہے تھے جبکہ عمران خان نے عہدہ سنبھالتے ہی کہاکہ اس کی تحقیقات کریں گے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی آ گئی تھی۔