گریڈ 21 افسران کی سنیارٹی لسٹ جاری

 

اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی ایم جی گروپ کےگریڈ 21 کےافسران کی حتمی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ،جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے کل 97 افسران موجود ہیں،سیکریٹری ٹو وزیر اعظم محمد اعظم کا سنیارٹی فہرست میں 37واں جبکہ سیکریٹری پیٹر ولیم ڈویژن میاں اسد حیا الدین کا 16 واں نمبر ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کا سنیارٹی لسٹ میں 27 واں،اسپیشل سیکریٹری پاور ڈویژن حسن ناصر جامی کا36 واں، چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف کا سنیارٹی میں 46 واں نمبر ہے۔نوٹیفیکیشن کےمطابق کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی کا سنیارٹی لسٹ میں 54 واں نمبر اور سیکرٹری اوورسیز محمد آصف کا سنیارٹی لسٹ میں 75 واں نمبر ہے۔