اسلام آباد:گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
October 23, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: پشاور روڈ گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو راولپنڈی کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی تاحال وجوہات معلوم نہ ہو سکیں، تاہم چانچ پڑتال جاری ہے۔