اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سورۃ الکوثر بھول گئے۔ اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے مولانا فضل الرحمن کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی حتمی توثیق بھی کی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اور شہباز شریف نے خود تلاوت کی، تاہم صدارتی الیکشن کا دباؤ کہیے یا گھبراہٹ کہ وہ سورۃ الکوثر بھول گئے۔ شہباز شریف نے سورۃ الکوثر ادھوری چھوڑ دی اور صدق اللہ العظیم کہہ دیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کوشش کی تھی کہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن اکٹھی ہو لیکن ایسا نہ ہو سکا، اب کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اپوزیشن اکٹھی ہو جائے۔