اسلام آباد :سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے تاہم 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیرسے متعلق اہم اقدامات کیے، 1ارب ڈالرکی مالیت سے زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا۔ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے فنڈنگ پر راضی کیا، ہماری حکومت نے 23 ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیم پر مزید کام کرنا چاہیے، یہ ملک کے وسیع مفاد میں ہے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی رقم مختص کرنی ہوگی، ہم نے ڈیڑھ سال کی محنت سے ڈیم کیلئے زمین مختص کرنے کا عمل مکمل کیا۔