اسلام آباد: وفاقی حکومت نےمسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورانکی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کردیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور انکی اہلیہ کے پاس پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردیے ہیں۔
خیال رہے کہ اسحاق ڈار وزیرخزانہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد 30دن اندراپنااوراپنی اہلیہ کاسفارتی پاسپورٹ واپس کرنے کے پابند تھے ۔
قانونی ماہرین کے مطابق پاسپورٹ منسوخی کے باعث وہ برطانیہ سے کسی ملک کاسفرنہیں کرسکیں گے تاہم وہ سیاسی پناہ لے سکتے ہیں۔