کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولز کو 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ تعلیم سےآخری منظور فیس شیڈول میں 5 فیصد سے زائد اضافہ نہیں ہوسکتا لہٰذا اضافی فیسیں واپس کی جائیں۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم نے اسکولوں کوعدالتی حکم پر عمل کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس حوالے سے جاری سرکلر میں کہا گیاہے کہ پرائیویٹ اسکولز 5 فیصد سے زائد وصول کردہ فیس واپس کریں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز سندھ منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم تمام نجی اسکولز اور ان کے طلبہ پر لاگو ہوگا اور عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔