لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد مخلتف سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔ترکی کے صدر طیب اردگان نے بھی نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرتعزیتی خط لکھا ہے۔
ترک صدر نے سابق وزیراعظم کے نام تعزیتی خط میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےپاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا ہے۔
خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں لکھا کہ ‘بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔