میٹروبس کرپشن کیس:نیب کی کارروائی6 افرادگرفتار

ملتان: میٹرو بس کرپشن کیس میں انکوائری کے بعد نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں ہیں ، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ کرپشن میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، کیس میں گرفتار ہونے والوں میں منصوبے کا چیف انجینئر بھی شامل ہے۔
اطلاعات کے مطابق نیب نے کیس میں ملوث منصوبے کے چیف انجینئر صابر خان سدوزئی، ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر چغتائی، منظور حسین، منعم سعید، ایکسین رانا وسیم اور رانا خالد کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیب نے ایم ڈی اے آفس پر بھی چھاپہ مارا جہاں سے منصوبے کا اہم ریکارڈ اپنے قبضے میں لیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق کیس میں ملوث مزید بڑے افسران کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔ نیب کی جانب سے میٹرو بس منسوبے میں دو ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری تھی جس میں سابقہ ڈی سی بھی نیب کی انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لینڈ ایکوزیشن میں بہت زیادہ بے ضابطگیاں ہیں۔