دنیا کے50خطرناک شہروں سےکراچی کانام نکل گیا ہے،وزیراعظم کوبریفنگ

کراچی: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پہنچے ہیں جہاں ان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ،

اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جب کہ کراچی 2013 تک دنیا کا پانچواں خطرناک شہر بن چکا تھا لیکن اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے کراچی کا نام نکل گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے منصوبے کا معاملہ نیب میں زیر تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سیف سٹی کیلئے ازسر نو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہماری ترجیح ہے اور سیف سٹی منصوبہ کراچی جیسےبڑے شہر کی فوری ضرورت ہے،انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید بہتری سمیت جو مدد چاہیے وہ وفاق فراہم کرے گا۔

جس میں وزیراعلیٰ سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔