اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا ،اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، صدر مملکت عارف علوی پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلح افواج کی قیادت، غیر ملکی سفیروں، وزرائے اعلیٰ، گورنرز، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نو ن نے فیصلہ کیا ہے کہ صدارتی خطاب ایوان میں بیٹھ کر پر امن طور پر سنا جائے گا اور اس دوران نون لیگ ایوان سے واک آؤٹ بھی نہیں کرے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران احتجاج نہیں کریں گی۔