پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا میں جا کر غائب ہو گئی

لاہور:پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کینیڈا میں جا کر غائب ہو گئی، حکام نے انکوائری شروع کر دی۔ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کے خلاف حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار جمعرات کو کینیڈا میں لاپتا ہوئی، جس کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا تعلق لاہور سے ہے اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھاجس کے بعد اس پر انٹرنیشنل فلائٹس پر جانے پر پابندی بھی عائد تھی تاہم پابندی کے باوجود ائیرہوسٹس کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کامیاب ہو گئی اور وہاں جا کر غائب ہو گئی۔