لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سے کمانڈرسینٹرل پنجاب پاکستان نیوی رئیرایڈمرل نویداحمدرضوی نے ملاقات کی ، دونوں کے درمیان ملاقات وزیراعلیٰ ہائوس کی ہوئی جس میں باہمی امور پر گفتگو کی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بوزدار نے دفاع کافریضہ بطریق احسن نبھانے پربحریہ کے افسروں اورجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ مہارت سے لیس خطے کی بہترین بحری قوت ہے،
پاک بحریہ کی امتیازی حیثیت مسلمہ ہے،پاک بحریہ کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری قابل رشک ہے،پاک بحریہ جرات و بہادری سے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کررہی ہے۔