امریکا کا پاک بھارت وزارئے خارجہ ملاقات کی خبرکا خیر مقدم

واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت وزارئے خارجہ ملاقات کی خبروں پر خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے تہنیتی پیغام کے جواب میں خط لکھا تھا جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی تجویز دی تھی جسے بھارت نے قبول کرلیا ہے۔
امریکی ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا ہےکہ ملاقات کی خبر پاکستانیوں اور بھارتیوں کے لیے بہت شاندار ہے اس سے مل کر بیٹھنے اور بات کرنے کا موقع ملے گا۔
امریکی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم کے مثبت پیغامات سے آگاہ ہیں، امید ہے کہ اچھے اور مضبوط تعلقات کے لیے ماحول بنے گا۔