اسلام آباد:نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری احتساب عدالت منتقل کرنے سے متعلق اپیل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری احتساب عدالت منتقلی کے خلاف نیب اپیل کی سماعت ہوئی،
اس موقع پر نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔نیب کے مطابق احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسز پر کافی کارروائی ہو چکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے،
معاملے پر غور کرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔