اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدم پیشی سے متعلق کیس کی سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرادیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےلئے نیب نے11 ستمبر کو وزارت داخلہ کو خط لکھااورنیب کا خط ملنے پر13 ستمبر کو وزارت داخلہ نے خط برطانوی ہائی کمیشن کو لکھا جس کے بعد 21 ستمبر کو برطانوی ادارے ایف سی او کو خط بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جس کے بعدایف سی او نے مزید کارروائی کے لئے پاکستانی وزارت داخلہ کا خط برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہےاور اب پاکستان اپنے بھیجے خط پربرطانیہ کی جانب سے جواب کا منتظر ہے ۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے ۔