وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات

 

نیویارک:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیر خارجہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک امریکاتعلقات ازسرنوقائم کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی،وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کی گزشتہ رات استقبالیہ میں امریکی صدرسے ملاقات ہوئی،امریکی صدرنے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل رات استقبالیےپرامریکی صدرٹرمپ سے ملاقات ہوئی ،امریکی صدر سے پاک امریکا تعلقات پر بات کرنے کا موقع ملا،صدرٹرمپ سےگزارش کی پاک امریکا تعلقات ازسرنوتعمیرکرنےکی ضرورت ہے،صدرٹرمپ نےپاک امریکا تعلقات ازسرنوتعمیرکےموقف سےاتفاق کیا۔

 

پاکستانی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاپاک امریکاتعلقات ازسرنوقائم کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کا رویہ بہت مثبت دکھائی دیا،استقبالیےمیں امریکی وزیرخارجہ پومپیواوران کی اہلیہ سے بھی ملاقات ہوئی جبکہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو سے 2 اکتوبر کو دوسری ملاقات بھی طےپا گئی ہے۔دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب سے بھی ملاقات ہوئی۔دوسری طرف وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی کویت کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ صباح خالد الصباح سے نیو یارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور ،پاکستان اور کویت کے مابین تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔دورہ امریکہ کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی کانگریس مین جوئی ولسن کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔