امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت دنیا میں دہشت گردی کی سب سے بڑا اسپانسر ہے جو خطے کے اندر اور باہر تنازعات کو ہوا دے رہی ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی، تشدد اور تباہی برآمد کر رہی ہے، جدید بیلسٹک میزائل خطے میں تقسیم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ہمیشہ سے زیادہ سخت ترین اقدامات کریں گے اور امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری بم حاصل نہ کرسکے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف سخت پابندیاں لگائے گا اور کوئی بھی فرد یا ادارہ جو ایران پر پابندیوں کی پاسداری نہیں کرے گا اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے بھی فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا اعتراف کر لیااور کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا دو ریاستی حل چاہتا ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم بن جمین نیتن یاہو سے سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل اسرائیل فلسطین تنازع میں بہترین کام کرے گا۔
اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین امن معاہدہ دو تین ماہ میں کرانا چاہتا ہوں، اسرائیل اورفلسطین بھی ایسا ہی چاہیں گےاور یہ امن معاہدہ منصفانہ اور دونوں فریقین کی بہتری کے لیے کرنا ہوگا۔