برطانیہ: سائبر فراڈ میں ملوث پاکستانی کی تصویر منظر عام پر

 

لندن :برطانیہ کی تاریخ میں سب سے بڑے سائبر فراڈ کیس کے مجرم پاکستانی نڑاد برطانوی شہری فیضان چوہدری عرف فزی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے مظر عام پر آگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مجرم فیضان چوہدری شیر پالنے کے ساتھ ساتھ سونے کے زیورات، رولکس گھڑیوں اور لگڑری گاڑیوں کا شوقین تھا۔مجرم کی لاہور میں عالیشان ولا سمیت لندن اور دبئی میں بھی جائیداد ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنی دولت کا خوب دکھاوا کرتا تھا۔

گلاسگو سے تعلق رکھنے والا فیضان چوہدری فون پر ایک سے زائد زبانوں میں لہجہ بدل کر بینک صارفین کو اپنے جال میں اتارتا تھا۔فیضان چوہدری نے برطانیہ کے دو بڑے بینکوں لوئس اور آر بی ایس کے 750 کھاتے داروں سے دھوکہ دہی سے بینک ٹرانسفر کے ذریعے ڈھائی سال کے عرصے میں 11کروڑ 30 لاکھ پاونڈ کی رقم ہتھیائی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اپنے عروج کے دور میں یہ سائبر کرائم گینگ ہر ہفتے 20 لاکھ پاونڈز ہتھیا لیتا تھا۔برطانوی شہری کو جرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی۔