حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اوگرا کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزمسترد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنی گالہ میں غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نےکہاکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی تھی جس میں پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی 3، 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔