متحدہ عرب عمارت میں جائیدادیں رکھنے والےپاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کا متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

اطلاعات کےمطابق دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے 300 پاکستانیوں کو پہلے مرحلےمیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ممتاز احمد مسلم کی 11، شیخ محمد افضل، زبیرمعین، محمد اقبال بھی دبئی میں 9،9 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

وقاراحمد نامی شخص کی دبئی میں 22، محمد خان کی 18، ظفرعلی، نوشاد ہارون اور محمد امین دبئی میں 12،12 جائیدادوں کےمالک ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ طاہر مجید، محمد فاروق اور اسلام سلیم 8، 8 جائیدادوں کے مالک ہیں۔آغا فیصل نے دبئی میں 7جائیدادیں خریدی ہوئی ہیں۔خالد محمود، سید محمد علی ، احمد کمال 6،6 جائیدادوں کے مالک ہیں، نور الہٰی اور عبدالعزیز راجکوٹ والا 6، 6 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

ذرائع کے مطابق 300 میں سے بیشتر پاکستانیوں کی دبئی میں دو سے تین جائیدادیں ہیں۔

اُن لوگوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے جن کے نام پر 6 یا اس سے زیادہ جائیدادیں ہیں، جائیدادوں کے مالکان سے ذرائع آمدن اور اس سے متعلق ٹیکس کا پوچھا جائے گا۔