سری نگر: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے پر سری نگر میں گرفتار کر لیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے یاسین ملک کو ابی گزرکے علاقے میں ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔قابض بھارتی انتظامیہ نے 8 اکتوبر کو جموں میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا حریت رہنماؤں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
یاسین ملک آج بائیکاٹ مہم کے لیے اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔