جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی گورنر بلوچستان مقرر

اسلام آباد: جسٹس (ر)امان اللہ خان گورنر بلوچستان مقرر کردیا گیا، وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے ان کی تقرری کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر امان اللہ خان کو گورنر بلوچستان مقرر کیا۔
وفاقی حکومت نے امان اللہ یاسین زئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا تھا۔ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دیں۔
وفاقی حکومت نے محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔