بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد:سی ڈی اےکی جانب سے بنی گالہ میں تعمیر شدہ وزیراعظم عمران خان کے گھر کو غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس جاری کردیا گیاہےتاہم عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے وزیراعظم کے سرکاری سیکیورٹی اسٹاف سے پوچھنے کیلئے وقت مانگتےہوئے نوٹس موصول کرنے سےانکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے اسلام آباد کے زون فور کے موضع موہڑہ نور میں غیر قانونی تعمیرات پر 400 سے زائد گھروں کو نوٹس جاری کر دیےجن میں ایک وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں ،

بنی گالہ میں تعمیر وزیراعظم عمران خان کے گھر کو بھی زائد تعمیرات پر نوٹس جاری کرنے سی ڈی اے کا عملہ پہنچا تو وزیراعظم کے ذاتی اسٹاف نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹسز میں تمام مالکان کو غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے اور عمارتوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے، نوٹسز نہ وصول کرنے والے مالکان کے نوٹس ان کے گھر پر آویزاں کیے جائیں گے، غیر قانونی تعمیرات پر نوٹسز سی ڈے اے آرڈینس 1960 کی دفعات 46 اور 49 سی ون کے تحت جاری کیے جائے گیں۔