جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کھل جائے گا،دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کام شروع کردے گا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ جلال آباد کا قونصل خانہ 30 اگست 2018 کو بند کیا گیا تھا، تاہم افغان حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد قونصل خانہ کل سے ویزہ آپریشن کیلئے کھولا جارہا ہے۔
جلال آباد اور اطراف کے رہنے والے کل سے ویزے کیلئے جلال آباد قونصل خانے میں درخواست دے سکتے ہیں، کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی جلال آباد قونصل خانہ کھولنے سے متعلق بیان جاری کردیا ہے۔