نواز شریف اور شہباز شریف کی نیب آفس میں ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب آفس میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہونے والے شہباز شریف سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔

جبکہ ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دونوں صاحبزادے سلمان اور حمزہ جبکہ ان کی اہلیہ نصرت شہباز بھی موجود تھیں۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر کروائی گئی، ن لیگ کی قانونی ٹیم نے شہباز شریف سےملاقات کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دے رکھی تھی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے خاموشی توڑتے ہوئے فرنٹ فٹ پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف جوابی حکمت عملی کیلئے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ن لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، پارٹی ایگزیکٹو کونسل سے کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔