تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں آگے بہت اچھا وقت ہے،علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے ڈالر 140 روپے تک جائے گا جب کہ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ہے لہذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی سے صحافی نے سوال کیا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخوں بڑھا دیئے؟
صحافی کے سوال پر علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل پڑے گی، مشکل تو مجھے بھی پڑ رہی ہے اور یہ سب کو پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی کی طرح جواب دوں گا وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں۔
علی زیدی کا کہنا تھاکہ تھوڑا سے مشکل وقت برداشت کرلیں، آگے بہت اچھا وقت ہے، قوم کے لیے مشکل وقت ہے، قوم تھوڑا صبر کرے۔