اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ کو اپنے دورہ کابل سے آگاہ کیا۔
امریکی نمائندہ خصوصی اور وزیر خارجہ شاہ محمود کے درمیان مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور افغان تنازعہ کے سیاسی حل کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی۔