نیب کی سعدرفیق،ثنااللہ زہری اور منظوری وسان کیخلاف انکوائری کی منظوری

اسلام آباد:نیب نے سابق وفاقی وزیر ریلوے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اورمنظور وسان کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بورڈ نے 9 انکوائریوں کی منظوری دی جس میں خواجہ سعد رفیق،ثناء اللہ زہری،منظور وٹو اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے خلاف انکوائری کی منظوری کےعلاوہ اسحاق ڈار، انوشے رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں افتخار گیلانی، ڈپٹی آڈیٹر جنرل غلام محمد میمن اور خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کے افسران کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو کا کہنا ہے کہ تمام تحقیقات الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں اور نیب متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق ان کا مؤقف معلوم کرے گا۔