پاکستان سےکرپشن کو جڑسےاکھاڑنےکاتہیہ کر رکھا ہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ نیب نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنےکا تہیہ کر رکھا ہے،نیب پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے آہنی ہاتھوں سے کام لے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب نے جدید ترین ڈیجیٹل فرانزک سائنس لیبارٹری تیار کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک اور فنگر پرنٹ جائزہ کی سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 175 سے کم ہو کر116 پر آ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے کرپشن کے تدارک کے لیے یادداشت پر دستخط کیے ہیں اور دونوں ممالک سی پیک کی شفافیت کے لیے مل کر کام کریں گے۔