ایف اےٹی ایف کامنی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےمزیداقدامات کامطالبہ

اسلام آباد: ڈیڑھ ہفتے تک اسلام آباد میں جاری پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ کےدرمیان مذاکرات ختم ہوگئے،ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ نے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ کے وفد نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہاربھی کیا،
ذرائع کے مطابق ایشیا پیسفیک گروپ کے وفد نے آج صبح پاکستانی حکام سے اختتامی ملاقات کی جس میں وفد نے ابتدائی رپورٹ پاکستانی حکام کو پیش کی۔

ذرائع نے بتایاکہ ایشیا پیسفیک گروپ پہلی رپورٹ 19 نومبر تک پاکستان کو پیش کرے گا جب کہ گروپ نے مارچ یا اپریل 2019 میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایشیا پیسفیک گروپ نے جولائی 2019 میں پاکستان کے حوالے سے رپورٹ پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔