موجودہ حکومت ملک نہیں چلاسکتی،سب کومل کرقراردادلانا ہوگی،آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی اس لیے تمام سیاسی پارٹیوں کومل کرقرارداد لانا ہوگی، ذہنی طور پر چھوٹے لوگوں سے اقتدار سنبھالا نہیں جارہا، چیئرمین نیب کو نہیں بلکہ ان کی سوچ اور طور طریقوں کو برا کہتاہوں۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اس موقع پر حکومت کے پہلے 100دن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ملکر ایک قرارداد لانا ہوگی کہ یہ حکومت چل نہیں سکتی اور ناہی یہ ملک چلا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اصولی فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ اب ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم ہے جو دلہا بن کر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر آتاہے اور ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر جاتاہے اورجس کے گھر کے متعلق یہ کہا جاتاہے کہ اس کے گھر کو ریگولر کریں اور باقی غریبوں کے گھروں کوگرا دیں۔