این اے247اورپی ایس111میں پی ٹی آئی امیدواروں کو واضح برتری حاصل

کراچی: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعدووٹوں کی گنتی جاری ہے،
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 کے 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب حسین صدیقی 12922 ووٹ لے کر آگے جب کہ ایم کیو ایم کے صادق افتخار 6288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 کے 46 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ایم کیو ایم کے امیدوار سے برتری حاصل ہے، غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد قریشی 6357 ووٹ لے کر آگے اور ایم کیو ایم کے جاوید مغل 4100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 71 پشاور کے مجموعی 86 میں سے 65 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صلاح الدین 8552 ووٹ لے کر آگے جب کہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 6959 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔