ہم نہیں تحریک انصاف خود اپنی حکومت گرانا چاہتی ہے،نفیسہ شاہ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شا ہ نے کہاکہ آصف زرداری کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے قرار داد لانے کی بات بہت اہم ہے ، ہم حکومت گرانے کی بات نہیں کررہے ،ہم حکومت کو سپیس دینے کی بات کررہے تھے لیکن تحریک انصاف خود اپنی حکومت گرانا چاہتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نفیسہ شاہ نے کہا کہ کونسی حکومت ہے جو آتے ہی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیتی ہے ، ہم بھی آئی ایم ایف میں گئے ، اس وقت بجلی کی قیمت چار روپے یونٹ تھی اور اب پندرہ روپے یونٹ ہے جس میں حکومت تین روپے مزید اضافہ کرنے جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف وفاق پر بات نہیں کرسکتی تو پھر یہ صوبائیت پر اتر آتی ہے ، جب پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو اس وقت بھی جنرل مشرف نے ملک کو بہت بڑے بحران میں چھوڑا تھا لیکن ہم نے حکو مت میں آتے ہی آئی ایم ایف سے رجوع کیا، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا،گندم کی قیمت میں اضافہ کیا ، ہم نے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی اور تیل کی قیمتوں پر عوام کو سبسڈی دی، ہم نے جو خسارہ چھوڑا تھا وہ دوارب ڈالر سے زیادہ نہیں تھا ۔