اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں، دوست ممالک سے مالی معاونت یا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائر نہیں۔
عمران خان نےکہا کہ دوست ممالک یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیر کوئی چارہ نہیں، اگر قرض نہ لیا تو زرمبادلہ کے ذخائر اتنے بھی نہیں کہ ہم مزید دو تین ماہ اپنی درآمدات کی ادائیگی کرسکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے شاید آئی ایم ایف اور دوست ممالک دونوں سے قرض لینے کی ضرورت ہوگی۔