جعلی اکاؤنٹس کے اہم ملزم اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو انٹرپول نے گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں چند روز پہلے اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچنے پرانٹرپول کےہاتھوں گرفتار کیا گیا ، انٹرپول نے اسلم مسعود کی گرفتاری سےسرکاری طورپرایف آئی اےکوآج مطلع کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایک دو روز میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیگی جو اسلم مسعود کو تحویل میں لےکرپاکستان منتقل کریگی۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسلم مسعود جعلی اکاؤنٹس کا اصل ماسٹر مائنڈ ہیں،ان کی گرفتاری سے اہم راز فاش ہوں گے۔