روپے کی قدر میں اضافہ،بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے

اسلام آباد:ا سٹاک مارکیٹ میں بڑا اضافہ، ڈالر کے مقابلے روپیہ بھی جان پکڑ گیا، ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جابب سے پاکستان کی مدد کرنے کےفیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 4 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا، ایک ہی روز میں مارکیٹ 1556 پوائنٹس اضافہ سے 39 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر حصص کی مالیت میں 254 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
دوسری جانب ایک دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 1 اعشاریہ 4 فیصد مضبوط ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 89 پیسے کمی کے بعد 132 روپے 3 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 131 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔