عمران خان شوشےچھوڑنےکےبجائےقوم کو سچ بتائیں،سعدرفیق

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران حکومت سے این آراوکس نے کیسے اور کب مانگا ؟عمران خان صاحب،شوشے چھوڑنے کے بجائے قوم کو ساری بات بتائیں۔
اطلاعات کےمطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کرپٹ عناصرمیں گھرا شخص دوسروں کو کیسے دیانت کا سبق دے سکتا ہے ؟

اپوزیشن کوباربارسڑکوں پرآنے کی دعوت دینے والاملک اورعوام کاخیرخواہ نہیں ہوسکتا ہے،نااہلی چھپانے کیلیے لوگوں کواحتساب کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دوماہ میں ملک کودیوالیہ کے قریب پہنچانےوالی حکومت کااحتساب ضرورہوگا،

مہنگائی کے ذمےدار حکمران دوسروں پرملباڈال کرخود بچنا چاہتے ہیں،نالائق اورکرپٹ حکومتی ٹولاچور مچائے شورکی زندہ مثال ہے۔