وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں صرف2گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں صرف 2 گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں۔

اطلاعات کے مطابق نیلامی کے لیےپیش کی گئی 18 گاڑیوںمیں صرف 2 گاڑیاں فروخت ہوسکیں جن میں1986 ماڈل کی ایک گاڑی ایک لاکھ 75 ہزار اور سال 2006 ماڈل کی فور بائے فور گاڑی 18 لاکھ 10 ہزار میں فروخت ہوئی جب کہ دونوں گاڑیوں کی فروخت متعلقہ حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی انتظامیہ کا کہناہے کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لیے وزارت داخلہ کا این او سی درکار ہے، اب 6 نومبر کو گاڑیوں کی نیلامی دوبارہ ہوگی تاہم یہ تاریخ حتمی نہیں ہے۔