لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ قوم کی ترقی میں کھیلوں کا اہم کردار ہےاورملک کی خوشحالی کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہے۔
لاہور میں قومی ویمنزفٹبال چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہاکہحکومت کو چاہیے کہ وہ دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے فنڈز مختص کرے،چیف جسٹس نے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری بچیاں بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں، یہی بچیاں ملک کی ترقی میں اہم کردار کرسکتی ہیں۔
ملک کی خوشحالی کے لئے سب کو جدوجہد کرنی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے قوم ایسے ہی ہنستی کھیلتی رہے