آئندہ ڈیم فنڈ کیلئے پیسوں کی بات نہیں کروں گا، چیف جسٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا نعیم بخاری ایڈوکیٹ سے اہم مکالمہ ہوا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ میں عدالت میں ڈیم فنڈ کیلئے پیسوں کی بات نہیں کروں گا، لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈیم سے میرا رومانس فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ڈیم ویسے ہی بن جانا ہے، بہت عطیات آرہے ہیں، اب تک جمع ہونے والے پیسے ہی کافی ہیں، اتنی برکت ہے کہ ان ہی آٹھ دس ارب روپوں سے ہی ڈیم بن جائے گا۔
خیال رہے کہ نعیم بخاری نے ریویو پٹیشن میں وکیل تبدیلی کے دلائل سننے کیلئے ازارہ مذاق ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ڈیم فنڈ میں دینے کی پیشکش کی تھی جس پر چیف جسٹس نے مذکورہ ریمارکس دیے۔