آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر

اسلام آباد : سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آسیہ بی بی کی بریت کےفیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست مدعی قاری محمد سلام نے دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران آسیہ بی بی نے جرم کا اعتراف کیا، اس کے باوجود ملزمہ کو بری کردیا گیا، سپریم کورٹ سے استدعا ہے آسیہ بی بی سے متعلق بریت کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
نظرثانی اپیل میں آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی درخواست کی گئی ۔
یاد رہے 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کے خلاف آسیہ مسیح کی اپیل پر فیصلہ سناتے چیف جسٹس نے کلمہ شہادت سے آغاز کیا اور لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے آسیہ مسیح کوبری کردیا تھا۔