نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پرعدم اعتمادکی مقتول کے والدکی درخواست منظورکرلی اور مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نقیب اللہ کے والد کی مقدمہ دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، نقیب اللہ کے والد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جارہاہے اور راؤانوارکو فائدہ دیا جا رہا ہے عدالت سے درخواست کہا ہے کہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایک ہی روزحکم نامہ میں 2 بارترمیم کرنامناسب تھا؟آپ کے پاس موکل کادفاع کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد راوانوارکیخلاف نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کاحکم دے دیا۔