وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملک میں امن وامان اورخطے میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلا میں شریک ہوں گے اور ملکی امن وامان اور خطے میں سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور روس کے وزیراعظم سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کا بھی امکان ہے۔
اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت افغان مصالحتی امن عمل سے متعلق امور پر بھی بات کی جائے گی۔