کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ قوم جانتی ہے پی ٹی آئی ملک کو مزید بحران میں دھکیل رہی ہے.
فواد چوہدری الیکشن سے پہلے کیے گئے وعدے اور دعوے پورے کریں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو قرض کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے دعوے کرنے والے یوٹرن لے رہے ہیں، دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر عمران خان اور درباری اپنی نااہلی ثابت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا ایجنڈا فلاحی ضرور ہے لیکن صرف اپنے سہولت کاروں کے لیے قوم کے لیے نہیں۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہناتھاکہ الزام تراشی کی سیاست سے تحریک انصاف اپنا وقار بلند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
فواد چوہدری بتائیں علیمہ خان اور جہانگیر ترین کے پیسے کب پاکستان کے سپرد کر رہے ہیں؟۔